ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاجی مظاہرہ

منگلورو: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Fri, 11 Dec 2020 18:19:48    S.O. News Service

منگلورو  11؍دسمبر (ایس او نیوز)شہر کے کلاک ٹاور کے سامنے پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے خلاف احتجاجی مظاہرا کیا اور نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ای ڈی راشٹریہ سویم سنگھ کا ایک بازو  اور ہتھیار بن گیا ہے۔ جس کے ذریعے چھاپہ ماری کرکے پی ایف آئی کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس پر روک لگنی چاہیے۔

پی ایف آئی کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ’’ بی جے پی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ای ڈی نے اپنی چھاپہ ماری کا رخ پاپولر فرنٹ آ ف انڈیا کی طر ف موڑا ہے۔ یہ سنگھ کی سازش ہے۔مظاہرین نے سوال کیا کہ  ای ڈی کے چھاپے ایڈی یورپا کے گھر پر کیوں نہیں پڑتے ؟ امیت شاہ کا بیٹا جو اچانک امیرترین شخص بن گیا ہے اس کے یہاں ای ڈی کے چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے؟  اس سے صاف ظاہر ہے کہ مودی کی حکومت اصل میں آر ایس ایس کی حکومت ہے۔‘‘


Share: